ایک نیوز: چکوال میں 14 طلباء سے مدرسہ میں زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں 2 ملزمان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا ہے جبکہ مدرسے کے روپوش منتظمین بھی سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدرسہ طلباء زیادتی کیس میں تھانہ صدر پولیس نے گرفتار مرکزی ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا۔ علاقہ مجسٹریٹ رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملزمان کو ڈیوٹی جج اقصیٰ ضمیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت پیش کیا گیا۔ جہاں ملزمان کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مزید ریمانڈ ملنے کی صورت میں ملزمان کو ڈی این اے کے لاہور بھی لیجایا جائے گا۔ ڈیوٹی جج اقصیٰ ضمیر نے ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا۔
روپوش منتظمین مدرسہ نوید حیدری اور ضیاء الحق گولڑوی سامنے آگئے:
مدرسہ زیادتی کیس میں روپوش منتظمین نوید حیدرتی اور ضیاء الحق گولڑوی سامنے آگئے۔ نوید حیدری کا کہنا تھا کہ ہم خود کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ میں بوجہ علالت سامنے نہ آسکا۔ جیسے ہی طبیعت سنبھلی خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا۔ ہم شروع دن سے ہی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے تھے اب بھی کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنہوں نے یہ قبیح فعل کیا ہے۔ ان کو قانون کے مطابق سخت سزاء دی جائے۔