ایک نیوز: ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز اور دیگر کھلاڑی واپس آسٹریلیا پہنچ گئے.
تفصیلا ت کے مطابق کمنز نے سڈنی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم نے اپنی لیگیسی قائم کی ہے،ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ہی صرف ہر چار سال بعد ملتا ہے،بھارت جیسی کنڈیشنز میں ورلڈکپ آسان نہیں ہوتا،بحیثیت گروپ بہت مطمئن ہیں۔
پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے نبردآزما ہوکر گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی ہے،کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ باولر جوش ہیزل ووڈ بدھ کی صبح سڈنی جبکہ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈز اور آل راؤنڈر مچل مارش میلبرن ایئرپورٹ پر اترے۔ بیٹر مارنس لبوشین برسبین پہنچے۔اسکواڈ کے سات ممبران ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔