جلال پور بھٹیاں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ٹائیگر فورس پنجاب کا نائب صدر ن لیگ میں شامل

Nov 22, 2023 | 13:10 PM

ایک نیوز: جلال پور بھٹیاں کی یونین کونسل رسول پور تارڑ میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ٹائیگر فورس پنجاب کے نائب صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کی یونین کونسل رسول پور تارڑ میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹائیگر فورس کے پنجاب کے نائب صدر رائے محمد عمران کھرل اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ 

رائے عمران کھرل کا شمار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے دیرینہ نظریاتی کارکنان میں سے تھا۔ رائے عمران کھرل نے  اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد بخش تارڑ کی کوششوں سے ن لیگ جوائن کی۔ 

اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ کیجانب سے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ن لیگ کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ رائے عمران کی شمولیت سے ن لیگ ضلع میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

مزیدخبریں