ایک نیوز: سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو عمران خان کو فتنہ کہہ رہے تھے۔ وہ خود سب سے بڑا فتنہ ہیں۔
سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ نو مئی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہے وہ سب سے بڑا فتنہ ہیں۔ وہ نو مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔