عمران خان کے سائفر کیس سے باہر آنے کی امید نہیں، علیمہ خان

عمران خان کے سائفر کیس سے باہر آنے کی امید نہیں، علیمہ خان
کیپشن: There is no hope for Imran Khan to come out of the cipher case, Aleema Khan

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں سائفر کیس میں عمران خان کے باہر آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ 

علیمہ خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا نا الیکشن لڑانے ہیں۔ پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی امید نہیں ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے۔ ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے حوالے سے بڑا زبردست فیصلہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کو جیل تک تو لیکر نہیں جاتے۔ ہمیں کوئی امید نہیں ہے کہ ان کو جیل سے رہا کریں گے یا ان کی ضمانت ہوگی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیرمین کو جیل سے نہیں نکالنا۔ لوگ پاکستان چھوڑ کر باہر جارہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی ہی لیڈر ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں۔ جیل میں رہے یا باہر وہ ہی لیڈر ہیں۔