معاشی میدان سے اچھی خبر: اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی،ڈالرقدرکھونےلگا

معاشی میدان سے اچھی خبر: ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار
کیپشن: Good news from the economic field: Dollar depreciates, stock exchange remains bullish

ایک نیوز: معاشی میدان سے اچھی خبر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی ہے جبکہ ڈالر ایک مرتبہ پھر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز کم ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار نظر آتا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 66پیسے سستا،285.79سے کم ہو کر 285.13روپے پربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوا  ،286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں ملک میں درآمدات و برآمدات کے توازن اور تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرسٹاک مارکیٹ میں تیزی  رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد مزید تیزی دیکھی گئی ۔

 ہنڈرڈانڈیکس نے 58 ہزار کی سطح کو بھی عبور کر لیا ۔مارکیٹ 827 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 135 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 58,405 جبکہ کم ترین سطح 57,418 رہی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران سالانہ 7فیصد اضافہ ہوا۔نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث براہِ راست سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔