آصف زرداری کی پی پی پی پنجاب کے عہدیداران سےملاقات،بڑےفیصلےکرلیے

Nov 22, 2023 | 12:14 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے انتخابی حلقوں میں امیدواروں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نےپی پی پی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، حسن مرتضی، شہزاد چیمہ، ثمینہ خالد گھرکی، امتیاز صفدر وڑائچ اور دیگر نے  ملاقات کی۔

پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گل، جمیل منج، سونیا خان، اعجاز احمد سماں اورپنجاب کے ڈویژنل صدور سلیم حیدر، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، عنایت علی شاہ، غلام فرید کاٹھیا نے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں