دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

Nov 22, 2023 | 12:13 PM

ایک نیوز: دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ 18 رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ منصور رانا اسسٹنٹ منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ چھ روزہ تربیتی کیمپ میں قومی شاہین دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔

اٹھارہ رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں