چیچہ وطنی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار

Nov 22, 2023 | 12:02 PM

ایک نیوز: ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے چیچہ وطنی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی ہے۔ جس میں کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا اہم دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت مہمند ایجنسی کے رہائشی وحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد سے بارودی مواد، پرائما کارڈز، ڈیٹونیٹر، بیٹری اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں