پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس:اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں:نیب

Nov 22, 2023 | 12:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ن کے سامنے نیب نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں،عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے پر کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغورکاکڑ نے اسدعمر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی،اسدعمر کے وکیل سردار مصروف اور  مرزاعاصم عدالت پیش ہوگئے،اسدعمر عدالت پیش نہیں ہوئے، حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل صفائی سردار مصروف نے کہا کہ اسدعمر کی لاہور میں آج متعدد ضمانتوں کے کیسز مقرر ہیں،اسدعمر آج اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے استثنا دیاجائے۔

جج عبدالغورکاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ملزم کو عدالت پیش ہونا پڑتاہے۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو  ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے۔عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت کی۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی ایک مقدمہ میں اسلام آباد میں عبوری ضمانت پر سماعت ہے، اسد عمر اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

 بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں