سرگودھا:مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

Nov 22, 2023 | 11:23 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابقریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ  سرگودھا کے علاقے سیدوانہ میں  پیش آیا، جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق  ہوگئے،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،مینا فاطمہ،حرم فاطمہ،حفظہ بی بی،معراج فاطمہ جاں بحق جبکہ محمد سلیم شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ گھر کی بوسیدہ چھت پر اوور لوڈنگ کے باعث واقعہ پیش آیا۔ملبے تلےدب کر ماں اور 3بچے جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو  ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے،زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پانچویں محمد سیلم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

مزیدخبریں