پاک، افغان چمن بارڈر پر 'ون ڈاکیومنٹ' رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

پاک، افغان چمن بارڈر پر 'ون ڈاکیومنٹ' رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری
کیپشن: A series of steps are being taken to implement the 'one document' regime on the Pak-Afghan Chaman border

ایک نیوز: پاک-افغان چمن بارڈر پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے۔  

بین الاقوامی سرحد پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ 

ڈائریکٹر زونل امیگریشن کے بیان کے مطابق پاسپورٹ آفس چمن پہلے ایک کمرے پر مشتمل تھا اور وہاں صرف دو اہلکار تعینات تھے اور ایک کاؤنٹر تھا۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر اور ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عمل درآمد کیلئے اب وہاں 10 کاؤنٹرز بنادیے گئے ہیں۔ تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی سلسلہ میں چمن پاسپورٹ آفس سے تقریباً 1500 پاسپورٹ  پروسیس کردیے گئے ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق چمن پاسپورٹ آفس میں 2 کاؤنٹرز صرف خواتین کیلئے مخصوص ہیں تاکہ انہیں لمبی قطار میں انتظار نہ کرنا پڑے۔ 

ڈائریکٹر زونل امیگریشن کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ میں بھی ایک نیا پاسپورٹ آفس تعمیر کردیا گیا ہے جو پانچ کاؤنٹر پہ مشتمل ہے۔ ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہوگی۔اور نقل و حرکت میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔