ایک نیوز: لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 بجلی چور پکڑے گئے جبکہ ریجن بھر میں کل 345 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور 201کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،3 زرعی اور325 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو چار لاکھ چوبیس ہزارچار سو باسٹھ یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ انچاس ہزار چھے سو انیس روپے ہے،فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو500,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ روڈکے علاقہ میں کنکشن کو320,000روپے جرمانہ کیا گیا۔قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو 200,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔چک40فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو200,000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔75 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28839 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔اعدو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک13166ملزمان کو گرفتار کیا گیا،28484 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 27497درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ بارہ لاکھ چھبیس ہزار تین سو چھبیس یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت دو ارب ترپین کروڑ پچیس لاکھ پانچ سو دس روپے ہے۔