ایک نیوز: فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو ریمانڈ مکمل ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ کیا جا سکا،عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آباد میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کیخلاف فراڈ کا مقدمہ پر سماعت ہوئی،فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر تاحال عدالت پیش نہ کیا جا سکا،فوادچودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل نے کہاکہ ابھی تک فوادچودھری کو پیش نہیں کیا جا سکا، عدالتی احکامات کا انتظار ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام سے کہا تھا فوادچودھری کو پیش کریں، ابھی آرڈر کر دیتے ہیں،دیکھ لیتے ہیں ، دوسرے طریقہ سے بھی حاضری لگ سکتی ہے۔
وکیل نے استدعا کی عدالت احکامات جاری کرسکتی ہے،مناسب آرڈر جاری کردیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو چالان بھی نہیں آیا، دیکھ لیتے ہیں ،عدالت نے فوادچودھری کیخلاف کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔