نگران حکومت اور پاک فوج کی ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر عوامی رائے

Nov 22, 2023 | 11:00 AM

ایک نیوز: نگران حکومت اور عسکری قیادت کے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر عوام کی رائے لی گئی۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ "ہماری امیدیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ہیں" "جنرل عاصم منیر نیک نیتی کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ہم ان کے شکر گزار ہیں"۔

عوام نے مزید کہا کہ "عوام کو نگران حکومت کے اقتدار میں آتے ہی کھانے پینے کی اشیاء میں کمی سے بہت ریلیف ملا ہے"۔ "جنرل عاصم منیر اگر مضبوطی سے کھڑے رہے تو ملک جلد ہی دلدل سے نکل آئے گا"۔ "ہم چیف آف آرمی سٹاف کی ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں"۔ "پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نگران حکومت کی ملک کو درپیش مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی قیمت جیسے چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے مدد کر رہی ہے"۔ 

عوامی رائے کے مطابق "ہم مطمئن ہیں، نگران حکومت کے آتے ہی مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور آئل سستا ہوا ہے"۔ "میں پاک فوج اور نگران حکومت کی پالیسیوں کو بہت خوش آئند سمجھتا ہوں، یہ ہماری ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں"۔ "پاک فوج عوام کی خوشحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور سمگلنگ کے خلاف زبردست ایکشن لے رہی ہے"۔

مزیدخبریں