ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ سکولز کیلئے چار ملین ڈالر دیے جائیں گے۔