ایک نیوز: منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں فوجی اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ منی پور ضلح کنگ پوپکی کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں نسلی تشدد کے خلاف قبائلی برادری نے آواز اٹھائی۔
باغی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کوکی زو کمیونٹی کے لوگوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ضلح کانگ پوکپی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کی ریاست میں کوکی آبادی کی اکثریت ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ 60,000 ہزار سے زائد لوگوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا۔ 36 گھنٹوں کے دوران 249 گرجا گھروں کو جلایا گیا اور 4،786 گھر جلائے گئے۔
منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔ 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں اور 1100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔