اسرائیل کا قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ

اسرائیل کا قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ
کیپشن: Israel agrees to a 4-day temporary ceasefire in Gaza in exchange for the release of prisoners

ویب ڈیسک: اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل نے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بدلے حماس کی قید میں موجود 50 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ رہائی بتدریج ہوگی ہر دس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک دن کا اضافہ ہوگا۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے دوران اسرائیل تمام فوجی اپریشنز روک دے گا۔ اس دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی غزہ پر تمام ڈرون طیاروں کی پروازیں روک دی جائیں گی جبکہ شمالی غزو میں ڈرون صرف چھ گھنٹے کے لیے پرواز کریں گے۔

حماس نے یہ بھی بتایا کہ جنگ بندی کے دوران امدادی قافلوں کو غزہ میں داخل کی اجازت ہوگی۔