قومی ٹیم کےنوجوان کوچزلگانےپرجاویدمیاندادبول پڑے

قومی ٹیم کےنوجوان کوچزلگانےپرجاویدمیاندادبول پڑے
کیپشن: The young coach of the national team spoke about Javed Miandad

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ٹیسٹ کپتان جاویدمیانداد ن قومی ٹیم کے  نوجوان کوچز لگانے پربول پڑے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کوکپتانی سے ہٹادیاگیا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےجاویدمیاندادکاکہناتھاکہ کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، عمر کا فرق نہیں ہوگا تو عزت بھی نہیں ہوگی، بابراعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔
سابق کپتان کامزیدکہناتھاکہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز لگانا سینئر کرکٹرز کی توہین ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے سینئرز کرکٹرز کرکٹ نہیں سیکھا سکتے؟۔
جاوید میانداد کاکہناتھاکہ آسٹریلیا کے خلاف سرفراز احمد کو نہ صرف پاکستان ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا بلکہ ان کو تجربہ کی وجہ سے کپتان بھی ہونا چاہیے۔