یوٹیوبرمسٹربیسٹ کواسٹنٹ مہنگاپڑگیا

Nov 22, 2023 | 06:30 AM

ویب ڈیسک:ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے خود کو سات دن کیلئے زندہ دفن کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک ،ولاگراوریوٹیوبربےشمارلوگوں کی جان لی ہےمگراس کےباوجودبھی لوگ پیسےکی لالچ میں بہت سےاس طرح کےاسٹنٹ کرتےہیں جوجان کیلئےخطرہ ہوتےہیں،ایسی طرح کاایک اسٹنٹ دنیاکےمشہورترین یوٹیوبرمسٹربیسٹ نےکیاجس میں ان کی جان جانےکاخطرہ پیداہوگیاتھا۔
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے زیر زمین دفن ہوگئے۔
مسٹر بیسٹ نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنی زندگی اگلے سات دنوں کے لیے اس تابوت کے سپرد کر رہا ہوں۔


اس اسٹنٹ کیلئے مسٹر بیسٹ نے جدید ترین تابوت استعمال کیا جو خوراک اور پانی سے بھرا ہوا تھا جبکہ کیمروں کے مدد سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی جارہی تھی۔
مسٹر بیسٹ واکی ٹاکی کے ذریعے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے۔
بعد ازاں مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ یہ اسٹنٹ ان کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بنا ہے اور انہوں نے اپنے فالوررز سے کہا کہ وہ گھر پر اس کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر ہیں جن کے فالوورز کے تعداد212 ملین سے زائد ہے جبکہ ان کی ماہانہ آمدنی30 لاکھ ڈالر تک ہے۔

مزیدخبریں