38 دانتوں والی خاتون نے گینیز ورلڈ ریکارڈاپنےنام کرلیا

Nov 22, 2023 | 06:07 AM

ویب ڈیسک:بتیسی میں سب سےزیادہ دانتوں والی بھارتی خاتون نے گینیز ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق انسان کےمنہ میں 32دانت ہوتےہےمگردنیاکی واحدبھارتی خاتون ہےجس کےمنہ میں 38دانت موجودہےاوراس وجہ سےبھارتی خاتون کوگینیزورلڈریکارڈمیں شامل کیاگیاہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارت کی 26 سالہ کلپنا بالن کی بتیسی میں دانتوں کی تعداد اوسط تعداد (32) سے چھ زیادہ یعنی38 ہے۔
کلپنا بالن کے نچلے جبڑے میں چار جبکہ اوپر کے جبڑے میں دو اضافی دانت ہیں۔
کلپنا کے منہ میں اضافی دانت کم عمری میں نکلنے شروع ہوئے اور اس وقت وہ ان کو نکلوانے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن دندان سازوں نے ان کو مشورہ دیا کہ انہیں ان دانتوں کے مکمل نکلنے کا انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہیں تھے۔

واضح رہےکہ یہ اعزازکلپنابالن کوخواتین میں حاصل ہے۔

مزیدخبریں