کراچی: ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےشہری قتل

Nov 22, 2023 | 01:22 AM

ایک نیوز:کراچی میں سپیئرپارٹس کی دکان پرڈکیتی کےدوران مزاحمت پرڈاکوؤں نےفائرنگ کرکےشہری کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےتین ہٹی پرسپیئرپارٹس کی دکان پرڈکیتی کی واردات کےدوران فائرنگ کرکےڈاکوؤں نےشہری کوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق چارڈاکو ؤں نےسپیئرپارٹس کی دکان پرڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ کرکےشہری کوقتل کردیا،مقتول کی شناخت اللہ دتاکےنام ہوئی جس کاتعلق پنجاب سےتھا۔
پولیس کےمطابق مقامی افرادنےمقتول کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں پرعلاج کےدوران وہ دم توڑگیا۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےتفتیش کاآغازکردیاہے۔

مزیدخبریں