ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینیں کراچی سے ننکانہ اور اندرون سندھ کے لیے چلائی جائیں گی۔ سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین 23 نومبر کو کراچی سے ننکانہ کے لیے روانہ ہو گی۔
کراچی سے ننکانہ کے لیے خصوصی ٹرین 10 بجے چلے گی جبکہ ننکانہ سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین 28 نومبر کو روانہ ہو گی۔ ننکانہ سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین 3 بجے روانہ ہو گی۔ہندو یاتریوں کی خصوصی ٹرین 23 نومبر کو لاڑکانہ سے روہڑی کے لیے روانہ ہو گی۔
سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
Nov 22, 2023 | 00:48 AM