یاسر حسین کا اکھڑ مزاج اداکاروں پر طنز

یاسر حسین کا اکھڑ مزاج اداکاروں پر طنز
کیپشن: Yasir Hussain's sneer at rude actors

ایک نیوز :پاکستانی اداکار و پروڈیوسر یاسر حسین نے  اکھڑ مزاج اداکاروں کو طنزکانشانہ بناڈالا۔
پاکستانی اداکار و پروڈیوسر یاسر حسین اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہیں۔
یاسر حسین کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ پاکستانی ستارے ابھی تک آسکر تک نہیں پہنچ سکے کیونکہ وہ مذاق بالکل بھی برداشت نہیں کرسکتے۔‘
یاسر نے کہا کہ ’ہمارے اداکار ہر مذاق پر ناراض ہوجاتے ہیں وہ اتنے بڑے اسٹارز نہیں بنے کہ انہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بلایا جائے۔‘دنیا بھر میں لوگ مذاق کو انجوائے کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ دنیا بھر میں ایک دوسرے کا مذاق بنایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ بہت ذیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔‘میں ایک بہت اچھا سامع ہوں جو اس وقت بھی آپ کو سن رہا ہے۔‘
یاسر حسین نے کہا کہ ’ہم نے میریل اسٹریپ جیسے ستاروں کو آسکر میں روسٹ ہوتے دیکھا ہے اور انہوں نے اسے اتنی اچھی طرح سے کیسے سنبھالا۔‘