سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی ، خواجہ آصف کی تردید

Appointment of Army Chief: Khawaja Asif's new statement regarding the summary
کیپشن: Appointment of Army Chief: Khawaja Asif's new statement regarding the summary

ایک نیوز نیوز :وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری کی تردیدکردی ۔
تفصیلات کےمطابق خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ھوئی ،سمری کی وزیراعظم آفس  میں وصولی کنفرم وقت پہ کی جائیگی۔
واضح رہے کہ کہا جارہا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے جی ایچ کیو کی جانب سے ملنے والے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی۔