فیفاورلڈ کپ: ڈنمارک اور تیونس کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر

Nov 22, 2022 | 23:30 PM

ایک نیوز نیوز: قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جس میں آج میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

   پہلے ہاف میں تیونس کی ٹیم کو گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے جو گنوا دیے گئے۔

   دوسری جانب میچ کے آخری لمحات میں ڈنمارک نے پینلٹی کی اپیل کی جو وی اے آر پر دیکھے جانے کے بعد ریفری کی جانب سے مسترد کردی گئی۔

میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

مزیدخبریں