رونالڈو نے اپنی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا
کیپشن: Cristiano Ronaldo has left Manchester United

ایک نیوز نیوز:پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کلب انتظامیہ نے رونالڈو اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

 انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔قطر میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔