6 سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول

بریکنگ نیوز: آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول
کیپشن: Breaking News: Army chief appointment issue, Prime Minister House received summary(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کا نیا سپہ سالار کون ہوگا؟ 6 ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے جی ایچ کیو کی جانب سے ملنے والے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی سمری میں موجود انہی  لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

اسی طرح سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام  چھٹے نمبر پر شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے۔ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔