ایک نیوز نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پرپی ٹی آئی ارکان متفق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے یا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز تقسیم ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ویڈیو ثبوت نہ دینے پر سینیٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونے پر زور دیا تھا اور ان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی تھی تاہم چیئرمین سینیٹ نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا اور عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔