رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

Nov 22, 2022 | 22:17 PM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ فرحان عزیز خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فرحان عزیز خواجہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ فرحان عزیز خواجہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں