ایک نیوز نیوز: فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ میچ میں ارجنٹائن کو شکست تو ہوئی لیکن اس میں ارجنٹائن کے کپتان نے ایک سنگ میل بھی عبور کیا۔میسی ارجنٹائن کی جانب سے 4 ورلڈکپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
✅ 2006
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 22, 2022
✅ 2014
✅ 2018
✅ 2022
Messi becomes the first Argentinian to score in four World Cups! ✨#FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/lKzewHhVkV
میسی نے ارجنٹائن کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2014،2006 ،2018 اور 2022 میں گول کیے۔دوسری جانب سعودی عرب نےبھی اس میچ میں ایک اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پہلا عرب اور ایشیائی ملک ہے جس نے ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو شکست دی ہے۔