ایک نیوز نیوز: رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے ان سے جب آرمی چیف کی تعیناتی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے پنجابی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب کسی اور سے لینا کیونکہ وہ مارتے بہت ہیں۔ اللہ کی قسم بہت مارتے ہیں اور میں اپنے حصے کی کھابیٹھا ہوں۔
انہوں نے صحافی سے کہا کہ میرا بھائی بہت پیارا ہے۔ بال بھی بہت پیارے ہیں۔ میری خالہ بھی بہت خوش ہوگی جب تم نوکری کرکے شام کو ٹھیک گھر جاؤ گے۔ مجھ سے ایسے سوال نہ پوچھو۔