ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
سعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں میچ دیکھا۔
الأمير محمد بن سلمان يسجد شكرا لله بفوز المنتخب السعودي#السعوديه_الارجنتين #سجدة_ولي_العهد pic.twitter.com/QBOQO5qaoa
— وطن الغد (@watanalghad) November 22, 2022
قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے اور سجدہ شکر بجا لائے۔ سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی ولی عہد کے جشن منانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کی تاریخی فتح کی خوشی میں ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی کے تمام سرکاری، نجی محکموں،کالجز میں کل عام تعطیل ہوگی۔