ایک نیوز نیوز: حقیقی آزادی لانگ مارچ کے لیے پولیس نے پنجاب حکومت سے مزید رقم کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ماہ پیٹرول کی مد میں 1ارب 30 کروڑ کے فنڈز جاری کیے جائیں ورنہ پولیس کی گاڑیوں کا پہیہ رک جائے گا۔ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے لیے پولیس نے پنجاب حکومت سے مزید رقم مانگ لی۔دوسرے کوارٹر کے 3ماہ کے لیے فیول کے فنڈز ڈیڑھ ماہ میں ہی ختم ہوگئے۔ پیٹرول فنڈز متعلقہ اضلاع میں ہزاروں ملازمین کو ڈیوٹیوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ پر استعمال ہوا۔ستمبر میں لاہور کو 31کروڑ سمیت 1ارب 30 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے تھے۔مالی سال کے پانچ ماہ میں 50فیصد سے زائد کے فنڈز استعمال ہوگئے جبکہ رواں مالی سال میں ساڑھے 4ارب کے فنڈز میں سے 2ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوگئے۔
آئی جی پنجاب نے تیسرے کوارٹر کے فنڈز قبل از وقت جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔