ایک نیوز نیوز :عمران خان کے لانگ مارچ سے قبل راولپنڈی کے آرپی او کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کے لانگ مارچ سے قبل آرپی او راولپنڈی کوتبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔جبکہ ناصر محمود ستی کو نیاآر پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
عمران احمر کو فوری طور پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 20 کے ناصر محمود ستی آر پی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔