مولا جٹ 200 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی

Nov 22, 2022 | 19:53 PM

ایک نیوز نیوز: لیجنڈ آف مولا جٹ نے متعدد بھارتی فلموں کو بھی کروڑوں کا بزنس کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فواد خوان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ آف مولا جٹ نے متعدد بھارتی فلموں کو بھی کروڑوں کا بزنس کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا۔گزشتہ 4 برسوں کے دوران برطانوی باکس آفس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا۔

قبل ازیں پنجابی فلم مولا جٹ کو 1979 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی جیسے لیجنڈری اداکار شامل تھے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں بھی بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔فلمسازوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں ماہرہ خان کو پنجابی نہ جاننے کے باوجود شامل کیا جس کی وجہ عالمی سطح پر اداکارہ کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا سمجھا جارہا ہے۔دنیا بھر میں کلاسک فلم مولا جٹ کے ری میک دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 90 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جو پاکستانی کرنسی میں 200 کروڑ سے زائد بنتا ہے تاہم فلم کی نمائش تاحال ختم نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں