اہم تعیناتی پر بڑی مشاورت: آصف زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

اہم تعیناتی پر بڑی مشاورت: آصف زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
کیپشن: Major consultation on important appointment: Asif Zardari reached Prime Minister House

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف کی اہم تعیناتی پر مشاورت اپنے عروج پر ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی۔ 

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اہم تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔