اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے درخواست
کیپشن: Application for hearing the application related to Long March in Islamabad High Court(file photo)

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائرکی  گئی ہے۔ جس میں حقیقی آزادی مارچ کیلئے راولپنڈی جلسے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق بدھ کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔