لاہور ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالاچار سوکلو گرام سور کا گوشت پکڑا گیا

لاہور ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالاچار سوکلو گرام سور کا گوشت پکڑا گیا
کیپشن: لاہور ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالاچار سوکلو گرام سور کا گوشت پکڑا گیا

ایک نیوز نیوز :کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر سور کا چار سو کلو گرام گوشت ضبط کرلیاہے۔ 
رپورٹ کے مطابق خنزیر کا یہ گوشت شارجہ سے براہ راست لاہور آنے والی فلائٹ پر ایک غیرملکی شہری لے کر آیا تھا۔ فلائٹ نمبرER -724 سے آنے والے غیر ملکی مسافر کے سامان سے یہ گوشت برآمد کرلیا گیا۔ خنزیر کے گوشت کو بارہ بڑے ڈبوں میں بند کرکے سیاہ پلاسٹک میں لپیٹا گیا تھا۔ تاہم سائرہ بتول ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کی سربراہی میں پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے چھاپا مار کر گوشت کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے  ۔ پتہ چلا ہے کہ سور کا یہ گوشت مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
 یادرہے گذشتہ ہفتے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی چھاپا مار کرپانچ سو کلوگرام خنزیر کا گوشت برآمد کرلیا گیا تھا۔یادرہے پاکستان میں خنزیرکے گوشت کی درآمد پر پابندی ہے۔