ایک نیوز نیوز:پاکستان کے معاشرے میں مرد،خواتین،بچوں کے بعد خواجہ سرا بھی تشدد،جرائم سے محفوظ نہ رہ سکے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2020 سے جون 2022 تک خواجہ سراؤ ں کے قتل، رپپ اور تشدد کے واقعات سامنے آئے ۔ملک بھر میں خواجہ سراؤں کے خلاف جرائم کے 82 کیسز سامنے آئے۔ملک بھر میں اس دورانیے میں 12 خواجہ سراؤں کا ریپ کیا گیا۔اسلام میں 1، پنجاب میں 3، خیبر پختونخوا میں 8 خواجہ سراؤں کا ریپ کیا گیا۔اس دورانیے میں 25 خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا۔سندھ میں 7، خیبر پختونخوا میں 8، پنجاب میں 9 جبکہ اسلام آباد میں 1 خواجہ سرا قتل کیا گیا۔ملک بھر میں 39 خواجہ سراؤں پر مختلف قسم کا تشدد کیا گیا۔