ایک نیوز نیوز :دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں اور بگولوں نے شہریوں کو حیران و پریشان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق دبئی اور شارجہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔متعدد شہری پہلی مرتبہ طوفانی بگولے اور بارشوں پر دھنگ رہ گئے۔ کئی لوگوں نے موسلادھار بارش کی ویڈیو زاپنے ٹویٹر پر شیئر کیں ، بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے،دبئی اور شارجہ کی کئی سڑکیں زیرآب آ گئیں جبکہ محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کاسلسلہ مزید کچھ دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
Heavy rain lashing down in parts of the city today. Be safe and please don’t video while driving ???? #lovindubai ???? via @josefrancis_01 and @elvineldic pic.twitter.com/otwhx2lIOu
— Lovin Dubai | لوڤن دبي (@lovindubai) November 22, 2022
واضح رہے کہ رواں ماہ خشک سالی کے باعث یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے ملک بھر کی مساجد بارشوں کیلئے نمازاستسقاء بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔