لانگ مارچ کامقصد آرمی چیف کی تعیناتی پراثرانداز ہونا ہے، شاہدخاقان عباسی

لانگ مارچ کامقصد آرمی چیف کی تعیناتی پراثرانداز ہونا ہے، شاہدخاقان عباسی
کیپشن: The purpose of the long march is to influence the appointment of the Army Chief, Shahid Khaqan Abbasi

ایک نیوز نیوز: جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے مشکل فیصلے کیے۔ عام انتخابات میں فتح ن لیگ کی ہوگی۔ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ملکی حالات ٹھیک کرسکتی ہے۔ خراب نظام کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گالیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ آج ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہونا ہے۔ 26 نومبر کو آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہونا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار صرف وزیراعظم کو ہے۔ وزیراعظم سمری میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔ 

ان کے مطابق عمران خان نے روس، امریکا، چین سے تعلقات خراب کیے۔ آرمی چیف کی سلیکشن متنازع ہوگی تو فائدہ دشمنوں کو ہوگا۔ امریکی سازش سے لیکر عمران خان کی ہر بات جھوٹی ثابت ہوئی۔