ایک نیوز نیوز:رہنماتحریک انصاف جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماہ اکتوبر کے دوران 36.2 فیصد،دنیا میں 10فیصد مہنگائی بڑھی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کسان رہنماؤں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے سال دنیا بھر میں 3 فیصد مہنگائی ہو سکتی ہے لیکن پاکستان میں 25 فیصد ہو گی۔حکومت تبدیل ہونے کے بعد کھاد ، زرعی ادویات اور ٹریکٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔زرعی ادویات استعمال کم ہونے سے فصلوں کی پیدوار بھی کم ہوئی۔پاکستان میں ڈی اے پی 39, ٹریکٹر36فیصد اور ڈیزل کے استعمال میں 20فیصد کمی ہوئی، جمشید اقبال چیمہ
کاٹن اور چاول 30فیصد، گنا 9 فیصد کم پیدا ہوا۔
جمشید اقبال چیمہ کامزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اٹھارہ سو ارب روپے کا کسان پیکج کااعلان کیا لیکن پندرہ روز میں پیکج میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ۔وفاقی حکومت کسانوں سے پیکج پر واردات کررہی ہے۔ساڑھے آٹھ والا یونٹ پیکج میں بائیس روپے میں دیا ہے۔ڈی اے پی کھاد کی چودہ ہزار والی قیمت بیس روپے کم کردی جو پہلے ہی کم تھی۔ڈیزل کو ہمیشہ سستا رکھا جاتا واحد حکومت پیٹرول سے ڈیزل کو مہنگا کیا ۔شوگر ملیں یکم نومبر کو چلنی تھی وہ ابھی تک نہیں چلیں۔خوراک کو دنیا میں سستی لیکن پاکستان میں بہت مہنگی ہوگئی ہے۔خطرہ ہے خوراک سستی نہ کی تو سب انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔ڈی اے پی کھاد میں پچیس فیصد صوبہ اور پچتھہر فیصد وفاق سبسڈی دیتا ہے۔