انگلینڈ کے آل راؤنڈر پاکستان کی خاطر بگ بیش لیگ سے دستبردار

Nov 22, 2022 | 17:08 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون (Stephen Livingstone Liam) دورہ پاکستان کی خاطر  بگ بیش لیگ  چھوڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے چند روز میں اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا۔

میلبرن رینیگیڈز نے بھی راؤنڈر لیام لیونگسٹن کی دستبرداری کی تصدیق کردی ہے۔

بگ بیش فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے کہا ہے کہ لیام لیونگ اسٹون کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں، لیام لیونگ اسٹون دسمبر میں اپنی قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔

میلبرن رینیگیڈز نے مزید کہا کہ ہمیں لیام لیونگ اسٹون کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھنے ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے چار میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں