میوہسپتال میں ادویات،سرجیکل آلات کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف

Nov 22, 2022 | 16:52 PM

ایک نیوز نیوز(عبدالوحید):سرکاری اداروں کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بھی کرپشن کا بازار گرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میوہسپتال میں ادویات، سرجیکل آلات کی خریداری میں گھپلوں کے معاملے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔ مراسلہ کےمطابق انکوائری کمیٹی ادویات و سرجیکل آلات کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیق کریں گی۔تحقیقاتی کمیٹی سات روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو ارسال کریں گے۔میو ہسپتال میں 90 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کا معاملہ ایک نیوز نے اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں