ایک نیوز نیوز:فیسٹیول میں 20ہزار کے قریب کتب نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔طالبات کارش بھی بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں جاری بک فیسٹول میں 23 سٹال لگائے گئے ۔20ہزار کے قریب کتب نمائش کے لیے پیش کی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور چیئرمین بی ایڈایس ای ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹربشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتابوں کا مطالعہ کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہےاس سے ہماری سوچ کو وسعت ملتی ہے۔