فیفا ورلڈکپ کی براہ راست کوریج کے دوران چوری

Nov 22, 2022 | 16:39 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: قطر میں  چور نے ارجنٹینا کی ایک خاتون رپورٹر کے پرس پر آن ائیر رپورٹ کے دوران ہی ہاتھ صاف کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینیک میزگر نامی رپورٹر دوحا میں پہلے میچ کی رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اچانک انہیں کہتے سنا گیا کہ  ان کے ہینڈ بیگ سے پیسے اور کچھ دستاویزات چوری ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو میں  ڈومینیک نے بتایا کہ 'جب میں نے دوحا کی پولیس کو شکایت کی تو ان کے جواب نے مجھے حیران کردیا'۔

 ڈومینیک کے مطابق 'دوحاا کی پولیس نے وعدہ کیا کہ وہ جلد از جلد ملزم کو ڈھونڈیں گے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنی مرضی سے ملزم کو سزا دے سکتی ہیں، یعنی جو سزا آپ اس شخص کے لیے منتخب کریں گی اسے وہ ہی دی جائے گی'۔

چوری کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

ارجنٹینا کے نیوز چینل سے گفتگو میں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ 'جس وقت یہ ہوا میں کافی بھیڑ میں تھی، لوگ ڈانس کررہے تھے اور میں بھی ڈانس کررہی تھی، میرے ہینڈ بیگ میں ضرورت کی تمام چیزیں تھیں جن میں ہوٹل کے کمرے کی چابیاں، موبائل، پیسے اور کچھ رومال تھے'۔

رپورٹر کے مطابق 'ڈانس کے وقت کسی نے میرے بیگ کی زپ کھولی، پیسے اور دستاویزات نکال لیے، اس وقت مجھے معاملے کا علم نہیں ہوا کیونکہ بہت رش تھا، بعدازاں جب میری رپورٹنگ ختم ہوئی تو میں نے پانی خریدنے کے لیے بیگ سے والٹ نکالنا چاہا، اس وقت پتا چلا بیگ سے والٹ غائب ہے '۔

مزیدخبریں