فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب براہ راست نشر نہ کرنے پر بی بی سی کو تنقید

Nov 22, 2022 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے پر شائقین کی جانب سے بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  بی بی سی نے تقریب کو “ریڈ بٹن” سروس اور آن لائن پر بھیج دیا تھا ۔ بی بی سی نے ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرتے ہوئے قطر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

انگلینڈ کے سابق فٹ بال کپتان لائنکر  کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے متنازعہ ورلڈکپ ہے جہاں بال کو ایک کک نہیں لگی اورہزاروں  تنازعات نے جنم لے لیا ہیں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے سابق کپتان کو ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے شئیر بھی کیا۔

قبل ازیں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو  نے کہا تھا  کہ خلیجی ملک کے ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر تنقید مغربی “منافقت” پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ “یورپ کو تنقید بند کر کے اپنے تارکین وطن کے حالات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے، ہم یورپی جو پچھلے 3000 سالوں سے کررہے ہیں، ہمیں اخلاقی سبق دینا شروع کرنے سے پہلے اپنے کیے کی معافی مانگنی چاہیے۔

مزیدخبریں