ٹوئیٹرپر بھی مونیٹائزیشن ،ایلن مسک کی کونٹینٹ کری ایٹرز کیلئے خوشخبری 

elon msuk monetization twitter
کیپشن: elon msuk monetization twitter
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ٹوئٹر نے وائس چیٹ ، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کے آپشن پر کام شرو ع کردیا۔ مانیٹائزیشن بھی شروع ہوگؤی ، ایلون مسک نے خوشخبری سنا دی ۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویڈیو بنانے والوں کو رقم کی ادائیگی شروع کی تو بہت سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی اس جانب آئے، کسی نے مقابلے کی سنجیدہ فضا پیدا کر کے ویڈیو بنانے والوں کے لیے آمدن کا نیا موقع پیدا کیا تو کوئی ابھی تک اس مرحلے میں ہے۔

 تاہم  ویڈیو کری ایٹرز کو رقم کی پیشکش کا یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ کے ریپلائی میں لکھا کہ ’دیکھتے ہیں اس وقت کیا ہو گا جب ٹوئٹر اچھی ویڈیو بنانے والوں کو زیادہ بہتر معاوضے کی پیشکش کرے گا۔

قبل ازیں ٹوئٹر کے نئے مالک کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ’گزشتہ ہفتے کے دوران پلیٹ فارم پر روزانہ 16 لاکھ نئے ایکٹو صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔
اس پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ ’یوٹیوب کے روزانہ ایکٹو صارفین کتنے ہوں گے۔
جواب میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایسا آپشن دیے جانے کا ذکر کیا تو ان سے پوچھا گیا کہ ’کیا صرف ویڈیو بنانے والوں کو ہی کنٹینٹ مونیٹائز کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی؟
اس سوال کے ریپلائی میں ایلون مسک نے لکھا کہ تحریری مواد پر بھی یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔
چند ہفتے قبل ٹوئٹر کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو سبسکرپشن پر منتقل کرنے اور پھر مختلف مسائل کی وجہ سے اس سلسلے کو معطل کر دینے والے ایلون مسک نے ویڈیو سروس کے آئیڈیا سے متعلق کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔ 
ٹویٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے  ملازمین سے کی گئی ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ ڈی ایم میں ٹویٹر انکرپٹڈ DMs، وائس چیٹس اور ویڈیو چیٹس پر کام کرے گا۔مسک کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی سر پر بندوق رکھ کر بھی کسی کے ڈی ایم کو دیکھنے کے قابل نہیں ہونا چاہئے۔