سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست دائر 

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست دائر 

ایک نیوز نیوز: (عادل سعید عباسی)   سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست طالب حسین میکن نامی وکیل  کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ حکومت کو سینیارٹی کے مطابق آرمی چیف تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔ حکومت کو حکم دیا جائے آئندہ بھی سینئر موسٹ جنرل آرمی چیف لگایا جائے۔آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازعہ نہیں بننا چاہیے۔